Dawn News Television

شائع 15 جنوری 2013 05:46pm

بلوچستان گورنر راج: مسئلہ حل؟

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے مظاہرے کے آگے آخر کار ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اتوار کو اہل نشیع برادری کے نمایندوں کے سامنے بلوچستان کی حکومت کو ختم کرتے ہوئے صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

جما دینے والے درجہ ہرارت میں تین راتیں اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ گزارنے کے بعد پیر کے روز کوئٹہ سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کو دفنا دیا گیا۔

اس سے قبل کوئٹہ میں ہونے والے خونی واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے رشتہ داروں، دوستوں اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی دارالحکومت کی اہم علاقوں پر دھرنا دیا۔

کیا آپ کے خیال میں وفاقی حکومت نے صرف سانحے کے بعد پیدا ہونے والے دباؤ میں آکر صوبے میں گورنر راج نافذ کیا؟

کیا اس پیش رفت کے بعد آپ صوبے کی سیکیورٹی سے متعلق صورت حال کو بہتر ہوتا ہوا دیکھتے ہیں؟

مزید برآں، کیا ایف سی کو پولیس کے حقوق دینا درست اقدام ہے جبکہ ان پر کئی مرتبہ اپنی منمامی کرنے کا الزام لگایا جاچکا ہے؟

Read Comments