پاکستان

باڑہ ہلاکتوں پر احتجاج

سولہ دسمبر کو باڑہ میں ہلاک ہونے والے اٹھارہ افراد پر مظاہرین نے پھرپور احتجاج کیا۔

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے عالم گودر میں پراسرار انداز میں 18  افراد کی لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان تمام افراد کو مارنے والے فوجی یونیفارم میں پہنے ہوئے تھے۔ سولہ دسمبر کو اس سانحے میں مرنےوالے لواحقین اور دیگر افراد نے لاشوں سمیت پشاور کا رخ کیا اور بھرپور احتجاج کیا۔ ان کا اصرار تھا کہ حکومت ان کے پیاروں کو ہلاک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔ تصاویر اے ایف پی