Dawn News Television

شائع 23 جنوری 2013 07:22pm

قادری، وفاقی حکومت کے درمیان معاہدہ عدالت میں چیلنج

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ہونے والے معاہدے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور حکومتی وفد کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پاگیا تھا جسکے بعد تحریک کے سربراہ نے لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 درخواست گزار شاہد اورکزئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک غیر ملکی کے ساتھ معاہدہ کرکے وفاق نے اپنے انتظامی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

 انکا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کی اجازت کے بغیر وفاق کو کسی معاہدے کی اجازت نہیں ہے۔

 شاہد اورکزئی نے استدعا کی ہے کہ عدالت معاہدے کو کالعدم قرار دے۔

 درخواست میں طاہرالقادری اور حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

Read Comments