پاکستان

مسقط ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی کریش لینڈنگ

جہاز میں سوار 70 کے قریب مسافر اور عملے کے ارکان واقعے میں محفوظ رہا۔

مسقظ: مسافروں کی حفاظت پر معمور ایک افسر کے مطابق، پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ایک طیارے نے مسقط ایئر پورٹ کے رن وے پر کریش لینڈنگ کی جس کے باعث ایئر پورٹ پر مجوراً تمام پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

مسقط انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے فلائیٹ سیفٹی ڈائریکٹر علی الزویدی کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار 70 کے قریب مسافر اور عملے کے ارکان واقعے میں محفوظ رہا۔

زویدی نے رائٹرز کو بتایا کہ 'ایک پی آئی اے کے طیارے نے لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث رن وے پر کریش لینڈ کیا جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کو تحقیقات مکمل ہونے تک بند کردیا گیا ہے۔'

زویدی کا کہنا ہے کہ بوئنگ 737 کی پرواز اسلام آباد سے آرہی تھی۔

واضح رہے کہ مسقط ایئر پورٹ کے رن وے اور ٹرمینل بلڈنگ کو 7٫4 بلین ڈالر کی لاگت سے وسعت دی جارہی ہے۔