کھیل

ڈیوس کپ: پاکستان کی اپیل مسترد

انترنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ میچ نیوزی لینڈ کو ایوارڈ کرنے خلاف کی گئی پاکستانی اپیل مسترد کر دی۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا کے گروپ تو کے مقابلہ نیوزی لینڈ کو ایوارڈ کرنے ے خلاف پاکستان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

گزشتہ ماہ میانمار میں ہونے والے ڈیوس کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی تھی لیکن سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اسے میانمار میں منعقد کرایا گیا۔

نیوزی لینڈ سے میچ کے دوران ریفری اسیتا اجیگالا رنگون میں ہونے والے میچ میں گراس کورٹ کو کھیل کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے میچ نیوزی لینڈ کو ایوارڈ کر دیا تھا۔

جس وقت میچ کا فیصلہ نیوزی لینڈ کے حق میں دیا گیا اس وقت پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق کو 2-0 کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی لیکن آئی ٹی ایف نے منگل کو ہونے والی میٹنگ میں سری لنکن ریفری کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

آئی ٹی ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری نظر میں پاکستان ٹینس فیڈریشن نے مطلوبہ معیار کے مطابق ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کے دورے سے انکار کے بعد ٹورنامنٹ میانمار میں کھیلا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی نے دیکھا کہ اصل میچ کورٹ کی خراب صورتحال کے باعث ریفری کو میچ پریکٹس کورٹ پر منتقل کرنا پڑا۔

ریفری نے نیوزی لینڈ کے حق میں فیصلہ اس لیے بھی دیا کیونکہ کورٹ اگلے 24 گھنتوں تک کھیل کے قابل نہیں تھا۔

پی ٹی ایف ک صدر کلیم امام نے کہا ہے کہ ہم فیصلے کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی ایف اب آئی ٹی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔