• KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C
  • KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.8°C

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے دو کارکن ہلاک

شائع June 11, 2013

فائل تصویر
فائل تصویر

 کوئٹہ: نامعلوم حملہ آوروں نے جمعرات کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے دو کارکنوں کو بلوچستان کے علاقے خضدار میں ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق، موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے علی اکبر موسیانی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جو کہ بی این پی ایم خضدار کے سربراہ تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ موسیانی موقع پر ہی مارے گئے جبکہ حملہ کرنے والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بعد ازاں صرف 30 منٹ بعد بی این پی ایم کے ایک اور رہنما جاوید بلوچ کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

بلوچ کو واقعے میں شدید چوٹیں لگیں اور بعدازاں وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے مرکزی رہنما رؤف مینگل نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025