خیبر ایجنسی میں دھماکا، امن لشکر کا ایک کارکن ہلاک، تین زخمی
خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نےاتوار کو بتایا کہ توحید السلام نامی امن لشکر کے کارکنوں کی گاڑی لنڈی کوتل کے علاقے ذکاخیل میں ہونے والے اس حملے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق لشکر گروپ سے ہے۔ گروپ نے لشکر اسلام کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھرایا ہے۔












لائیو ٹی وی