• KHI: Clear 24.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.8°C
  • ISB: Cloudy 14.4°C
  • KHI: Clear 24.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.8°C
  • ISB: Cloudy 14.4°C

کے پی: تورغر میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو ہلاکتیں

شائع June 20, 2014

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں ایک پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق، جمعہ کو موبائل وین معمول کے گشت پر تھی جب آکازئی علاقے میں اس کو نشانہ بنایا گیا۔

ضلعی پولیس افسر افتخار الدین نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

یاد رہے کہ ماضی میں تور غر (کالا ڈھاکا) ضلع مانسہرہ کا حصہ تھا تاہم اے این پی-پی پی پی کی سابق صوبائی حکومت نے اسے الگ ضلع کا درجہ دیا، جس کے بعد یہاں پہلی مرتبہ پولیس کا علیحدہ نظام بنایا گیا۔

اس دور دراز علاقے میں کٹر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں اور یہاں مختلف مقامات پرپولیس سٹیشنز اور چیک پوسٹوں کے ذریعے ان جنگجوؤں کو دور رکھنے کی کوششیں کی گئیں۔

پندرہ جون کو بھی تور غر کی منگارا چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملے کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی کلائیاں کاٹنے کے بعد چیک پوسٹ کو آگ لگا دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025