افغان طالبان ترجمان کی ٹوئیٹ سے پاکستان میں قیام کا انکشاف

04 اکتوبر 2014
طالبان ترجمان ذبیح اللہ کی ٹوئیٹ کا ایک اسکرین شاٹ—۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ کی ٹوئیٹ کا ایک اسکرین شاٹ—۔

کابل: افغانستان میں طالبان کے ترجمان کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بظاہر گمراہ کن ٹوئیٹ کی گئی ہے جس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ پاکستان میں مقیم ہیں۔

بحث شروع ہوئی اُس وقت جب جمعے کو طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایک حملے کی ذمہ داری قبول کی، جس میں ظاہر ہونے والی جغرافیائی لوکیشن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کے صوبہ سندھ میں مقیم ہیں۔

ہفتے کو ترجمان ذبیح اللہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ ان کی پہلے کی ٹوئیٹ میں لوکیشن کا ظاہر ہونا دراصل 'دشمنوں کی سازش' ہے۔

انہوں نے اپنے افغانستان کے ٹیلی فون نمبر دینے کا تذکرہ دیتے ہوئے کہا کہ 'میں پورے اعتماد سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں اس وقت اپنے ملک میں موجود ہوں'۔

دوسری جانب ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ کسی صارف کی ٹوئیٹ میں اس کی جغرافیائی معلومات وہی ہوتی ہیں جو کہ صارف ٹوئیٹ کرتے ہوئے ظاہر کرتا ہے۔

جغرافیائی معلومات ظاہر ہونے کے حوالے سے ٹوئٹر اپنے صارفین کو کچھ اس طرح وارننگ دیتا ہے 'یاد رکھیے ایک مرتبہ کچھ بھی آن لائن پوسٹ ہوجانے کے بعد دوسرے اسے دیکھنے کے لیے آزاد ہوں گے'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Ali Shah Oct 05, 2014 12:49am
A very good and reliable alternative of bbcurdu.com.proud of your work.