بنوں: پاک فوج اور آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے درمیان بنوں میں کھیلا گیا نمائشی کرکٹ میچ آفریدی الیون نے جیت لیا۔

پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں کے بکا خیل کیمپ میں آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے آئی ڈی پیز الیون اور آفریدی الیون کے درمیان ایک نمائشی کرکٹ میچ منعقد کیا گیا، جس میں بوم بوم آفریدی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

بنوں میں سجائے گئے کرکٹ کے میدان کا ایک منظر—۔اسکرین شاٹ
بنوں میں سجائے گئے کرکٹ کے میدان کا ایک منظر—۔اسکرین شاٹ

دس دس اوور کے اس نمائشی کرکٹ میچ میں ایک ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت آرمی کے کرنل اظہر نے کی ۔

شاہد آفریدی نے 45 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ بھی آئی ڈی پیز کیمپ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردی کے کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز بچوں کی دیرینہ خواہش پر شاہد آفریدی کو کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر تماشائیوں کا جوش وخروش بھی قابل دید تھا، جنھوں نے کھلاڑیوں کے ہر اسٹروک پر انہیں بھرپور داد دی۔

تبصرے (2) بند ہیں

محمد اسد Oct 22, 2014 02:02pm
شاہد آفریدی کا بہت اچھا اقدام تھا کہ انہوں نے ایک ایسی جگہ جا کر کرکٹ کھیلی جسے لوگ دھرنوں کی سیاست میں فراموش کرتے جا رہے تھے! شاباش آفریدی
Ishaq Oct 22, 2014 03:20pm
shahid afrid , hero hy pakistan ka ,