چمن: مبینہ دہشت گرد گرفتار، دو خود کش جیکیٹیں بر آمد
کوئٹہ: ایف سی بلوچستان نے چمن سے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے دو خود کش جیکیٹیں بر آمد کرلی ہیں۔
ایف سی ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مبینہ دہشت گرد کو ایک آپریشن کے دوران چمن کے محمود آباد علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
ان کے مطابق، فورس نے ملزم کے قبضے سے 32 لینڈ مائنز، 7 ریموٹ کنٹرول اور دیگر ہتھیار بر آمد کیے۔
مبینہ دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چمن سے کوئٹہ آرہا تھا۔ ان کے مطابق گرفتاری کے نتیجے میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایک دوسرے آپریشن کے دوران ایف سی نے 15 کلو بارودی مواد سوئی کی تحصیل ڈیرہ بگٹی سے بر آمد کیا۔
ان کے مطابق آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور ملزمان فورس کے جائے وقوع پر پہنچنے سے پہلے فرار ہوچکے تھے۔












لائیو ٹی وی