مودی، نواز ملاقات ’خارج ازامکان نہیں‘: ہندوستان

ہندوستان پاکستان کے ساتھ ’ تعاون پر مبنی پرامن تعلقات‘ چاہتا ہے, ترجمان ہندوستانی وزارت خارجہ.
ہندوستان پاکستان کے ساتھ ’ تعاون پر مبنی پرامن تعلقات‘ چاہتا ہے, ترجمان ہندوستانی وزارت خارجہ.

نئی دہلی: ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور ہندوستانی وزرائے اعظم کے درمیان سارک سربراہ کانفرنس کے دوران ملاقات خارج ازامکان نہیں بلکہ مودی صاحب زیادہ سے زیادہ جنوبی ایشیائی رہنماؤں سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

یہ دو روزہ کانفرنس 26 نومبر کو کٹھمنڈو میں شروع ہوگی۔

نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین کا کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ ’ تعاون پر مبنی پرامن تعلقات‘ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی صاحب کانفرنس کے دوران زیادہ سے زیادہ جنوبی ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی ملاقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ان کے مطابق ہندوستان کی نیت معنی خیز مذاکرات کی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں وزیراعظم نواز شریف کی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی گئی۔

اسلامیے میں کہا گیا کہ شریف صاحب سمٹ کے دوران جنوبی ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وزیراعظم کن رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان سارک کانفرنس کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اہداف کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ سارک اسٹینڈنگ کمیٹی میں شرکت کے لیے کٹھمنڈو میں موجود ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں