برطانوی میڈیا ویب سائٹس ہیک

27 نومبر 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

لندن: برطانیہ کی متعدد میڈیا تنظیموں کی ویب سائٹس جمعرات کو ہیک کر لی گئیں۔

برطانوی میڈیا تنظیموں پر مربوط حملہ کی ذمہ داری مبینہ طور پر شامی صدر بشار الاسد کی حامی سیرئین الیکٹرانک آرمی (ایس ای اے) پر عائد کی جا رہی ہے۔

ہیکنگ سے متاثرہونے والے اداروں میں لندن کے روزنامہ ٹیلی گراف، انڈیپنڈنٹ اور ایوننگ سٹنڈرڈ شامل ہیں۔

ایس ای اے نے اپنی ٹوئٹر فیڈ پر پوسٹ کیا 'تھینکس گیونگ مبارک ہو۔ امید ہے کہ آپ نے ہماری کمی محسوس نہیں کی ہو گی'۔

'ہماری پریس سے گزارش ہے کہ وہ داعش کو عام لوگ نہ سمجھیں۔ #SEA'.

ٹیلی گراف نے اپنی ٹوئٹر فیڈ پر بتایا کہ 'تھرڈ پارٹی کے زیر انتظام ہماری ویب سائٹ کا ایک حصہ آج کے حملے میں متاثر ہوا'۔

ٹیلی گراف کے مطابق، ان کی کسی صارف کا ڈیٹا متاثر نہیں ہوا اور ہیک ہونے والا حصہ ہٹا دیا گیا ہے۔

روزنامہ کی ویب سائٹ کے کچھ حصوں تک رسائی کے خواہش مند صارفین کو اپنی سکرینز پر سیرئین الیکٹرانک آرمی کی جانب سے ہیکنگ کا ایک پیغام دیکھنے کو ملا۔

ایس ای اے ماضی میں نیو یارک ٹائمز، بی بی سی اور مائیکروسافٹ کی ویب سائٹس اور دوسری میڈیا تنظیموں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو نشانہ بنا چکی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں