سیالکوٹ: سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر میں پاکستانی اور ہندوستانی افواج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

چناب رینجرز کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی فوج نے چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مارٹر شیل بھی فائر کیے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چناب رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہندوستانی توپیں خاموش ہو گئیں۔

فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں چارواہ، تلسی پور، بھمالہ اور ڈنڈیالہ شامل ہیں۔

فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک دن قبل بھی چناب رینجرز اور ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے درمیان چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

چناب رینجرز کے سینئر حکام نے کہا تھا کہ بی ایس ایف نے شہری آبادی کو نشانہ بنایااور مارٹر شیل بھی فائر کیے جس سے گاؤں سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں