صحافی کے خلاف اسلحہ اسمگلنگ کا مقدمہ

شائع December 4, 2014 اپ ڈیٹ December 4, 2014 12:58pm

لاہور:ملک کے ایک بڑے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر پر اسلحے کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے رپورٹر کراچی سے بھیجے جانے والا پارسل لینے لاہور پولیس اسٹیشن پہنچے تھے جس میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بنانے والی اشیا موجود تھیں۔

پاکستان ریلوے جنرل منیجر آپریشن جاوید انور نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اینکر پرسن کی جانب سے لاہور کے ایک نمائندے کے نام پر کھیپ بک کرائی گئی تھی۔

اس موقع پر ریلوے پولیس کے آئی جی منیر چشتی اور ڈی آئی جی شارق جمال بھی موجود تھے۔

جاوید انور نے کہا کہ اینکر پرسن سید وسیم قیصر نے تیزگام اور فرید ایکسپریس میں کھیپ بک کرائی اور موقف اختیار کیا تھا کہ اس میں گھریلو سامان موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ عملے کو پارسل میں سے 10 ریوالور جن میں ایک 32 بور جبکہ نو 30 بور کی تھیں، ایک پمپ ایکشن گن، بال بیئرنگ کے تین پیکٹ، کیلوں کا ایک پیکٹ، نو بوتلیں شراب، 40 گرام حشیش اور ڈیڑھ کلو مشتبہ سفید پاؤڈر ملا۔

انہوں نے بتایا کہ جب آصف شہزاد قریشی پارسل لینے آئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کا چینل کا شناختی کارڈ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

ریلوے افسر کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کراچی کے ڈی ایس پی نیاز احمد کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او فرقان الحق، سب انپکٹر اشرم داد، کانسٹیبل سردار محمد، ریلوے کے عملے انس بٹ اور خادم حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

adnan Dec 04, 2014 11:36am
شاید "ناخنوں" کے پیکٹ کے ترجمے میں کچھ فنی خرابی ہو گئی ہے۔ نیل کو ناخن کی بجائے کیل کر لیں۔ ناخن والا بم آخر کتنا نقصان کر دے گا اور بچارے اتنے ناخن کہاں سے اکٹھے کریں گے "انہوں نے کہا کہ عملے کو پارسل میں سے 10 ریوالور جن میں ایک 32 بور جبکہ نو 30 بور کی تھیں، ایک پمپ ایکشن گن، بال بیئرنگ کے تین پیکٹ، ناخنوں کا ایک پیکٹ، نو بوتلیں شراب، 40 گرام ہشیش اور ڈیڑھ کلو مشتبہ سفید پاؤڈر ملا۔"
Israr Muhammad Khan Dec 04, 2014 06:58pm
درست ھوا یہ لوگ ریٹنگ کے چکر میں وہ کام کررہے ھیں جو انکی نہ ذمه داری اور نہ اختیار نیوزچینل کا کام ھے خبر دینا تفشیس نہ انکا کام اور نہ انکا پیشہ بعض ٹی وی سٹیشن ملک کی سیاست میں باقائدہ فریق بنے ھوئے ھے جو صحافتی اصولوں کے برعکس ھے زکر شدہ واقعہ بھی اسی سلسے کی ایک کڑی معلوم ھوتی ھے

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026