• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 24.4°C
  • ISB: Cloudy 21.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 24.4°C
  • ISB: Cloudy 21.4°C

دھرنے کا 'معاوضہ' نہ ملنے پر خاتون عدالت پہنچ گئی

شائع December 25, 2014

لاہور: تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رکن خاتون حاجن مومنہ نے تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور دوسروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

کوٹ لکھت کی مومنہ نے عدالت میں دائر اپنے درخواست میں ڈاکٹر طاہر القادری، ان کے بیٹےحسن محی الدین، بیٹی فاطمہ اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کو فریق بنایا ہے۔

مومنہ کا الزام ہے کہ انہیں اسلام آباد میں دھرنے اور 'انقلاب مارچ' میں شرکت کیلئے معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

مومنہ کا دعوی ہے کہ انہیں اور چھ دیگر خواتین کو احتجاج میں شامل ہونے پر روزانہ 3500 روپے ادائیگی کا وعدہ وفا نہیں ہوا۔

مومنہ نے بتایا کہ وہ 2007 سے پی اے ٹی کی تاحیات رکن ہیں۔

مومنہ کے مطابق، ڈاکٹر قادری کے بیٹے حسن اور بیٹی فاطمہ نے 7، اگست 2014 کو ان سے ماڈل ٹاؤن واقعہ پر 'یوم شہدا' منانے کیلئے اپنے علاقے سے خواتین کو اکھٹا کرنے کی درخواست کی تھی۔

مومنہ نے بتایا کہ وہ چھ خواتین شائستہ، فرزانہ، ثمینہ، سیدہ بی بی، آمنہ اور شبانہ بی بی کے ساتھ 10 اگست، 2014 کو یوم شہدا میں شریک ہوئیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ تقریب کے اختتام پرحسن محی الدین اور فاطمہ نے ماڈل ٹاؤن میں پی اے ٹی سیکریٹریٹ میں 'ہمیں روکا اور مجھ سے کہا کہ ہم اسلام آباد میں انقلاب مارچ میں بھی شریک ہوں'۔

مومنہ کے مطابق انہوں نے مارچ میں شرکت سے معذرت کر لی کیونکہ شائستہ کو کینسر اور سیدہ بیمار تھیں۔'اس کے علاوہ ہم اس دھرنے میں شرکت کے اخراجات بھی پورے کرنے سے قاصر تھے'۔

مومنہ نے مزید بتایا کہ ان کی معذرت کے بعد حسن نے ان کی ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر قادری سے ملاقات کرائی۔

'میں نے ڈاکٹر قادری کو خواتین کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ پی اے ٹی ہر عورت کو 3500 روپے یومیہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بیماروں کا علاج بھی کرائے گی'۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر قادری کی یقین دہانیوں کے بعد حسن نے انہیں ادائیگیوں کا وعدہ کرتے ہوئے ساری خواتین کے شناختی کارڈ اپنے قبضہ میں لے لیے اور انہیں پی اے ٹی سیکریٹریٹ میں رہائش فراہم کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ ساری خواتین نے 14 اگست کو انقلاب مارچ میں حصہ لیا اور اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا۔

'ہم نے ڈاکٹر قادری کی پکار پر تکلیفیں جھیلیں لیکن انہوں نے ہم سے مشورہ کیے بغیر ہی 70 دنوں سے جاری دھرنا ختم کیا اور واپس لاہور جانے کی ہدایت کی'۔

'ہمیں بتایا گیا تھا کہ دھرنے کا معاوضہ اور طبی سہولیات لاہور میں فراہم کی جائیں گی'۔

مومنہ نے کہا کہ لاہور پہنچنے پر جب انہوں نے معاوضہ اور شناختی کارڈ واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو پی اے ٹی حکام نے پیسے اورشناختی کارڈ واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

مومنہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ متلقہ ایس ایچ او کو پی اے ٹی سربراہ اور دوسروں کے خلاف ہر عورت کو معاوضہ ادا نہ کرنے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے، بدتمیزی کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے۔

اس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشنز جج مسعود حسین نے فیصل ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ اوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

تبصرے (9) بند ہیں

ASIF Dec 25, 2014 06:21pm
ایک خاتون پیسے لے کر دھرنے میں بیٹھ سکتی ھے. تو کیا وه میڈیا پر آنے کے لیۓ کسی سے پیسے لے کر عوامی تحریک کو بدنام نهیں کر سکتی کیا!!!
Israr Muhammad Khan Dec 25, 2014 10:04pm
یہ ھے دھرنوں اور مارچوں کی اصل حقیقت جو اب اھستہ اھستہ سامنے آرہی ھے اور دھرنے کے شرکاء حود انکشافات کررہی ھیں اس طرح کے واقعات پہلے بھی میڈیا آچکی ھیں اور اس رپورٹس ائی تھیں لیکن یہ پہلا موقعہ ھے کہ ایک خاتون جوکہ منہاج القرآن کی رکن ھے سامنے ائی ھے
Munir Khokhar Dec 26, 2014 07:29am
پی اے ٹی کی تا حیات رکن مومنہ کے بیان کیبعد مجھے اب کوئی ابہام نہیں رہا کہ دوسروں کو ہٹلر اور میسولینی کہنے والے ڈاکٹر قادری صاحب خود اُن دونوں کے بھی باپ ہیں مولانا صاحب نے تو ہٹلر اور میسولینی کو بھی کوسوں پیچھے چھوڑ دیا!
Mobeen Ahmed Dec 26, 2014 08:36am
due to these resins I don't like Dr Tahir ul Qadri and Ik
Qasim Riaz Dec 26, 2014 10:35am
Tahir ul Qadri paid all tharna participants except one. This is nothing but dirty joke. Please stop making nation fool
نثار حسین Dec 26, 2014 04:44pm
انقلاب برائے فروخت .
M Ashraf Awan Dec 26, 2014 09:08pm
These are the allegations fabricated by those who Commit the Model Town Massacre . They can purchase a person for their dirty gamee
Akhlaq khattak Dec 27, 2014 11:19pm
@M Ashraf Awan IK is a great leader and few year you will see difference
Rashid Dec 28, 2014 05:09am
Asif sahab aap apnay pehlay jumlay per qaim rahain doosra jumla ham khud maaat aik bhi sachee na ho rukan ka standard to saabit hota hay na an laitay hain

کارٹون

کارٹون : 17 مارچ 2026
کارٹون : 16 مارچ 2026