ویلنگٹن:ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے پرامید نیوزی لینڈ کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ کا ماننا ہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا اور بلیک کیپس کے درمیان ہو گا۔

چار ورلڈ کپ کھیلنے والے فلیمنگ نے کہاکہ 29 مارچ کو میلبورن میں دونوں پڑوسی ملک فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے فائنل کھیلنے کے بھی محدود امکان ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز ڈارک ہارس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کین ولیم سن، راس ٹیلر، برنڈن مک کلم اور سینئرسپنر ڈینیل وٹوری نیوزی لینڈ کےسٹار کھلاڑی ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں