اوباما کا دورہ ہندوستان: 'ایوان صدر میں کتا'

اپ ڈیٹ 25 جنوری 2015
سوشل میڈیا پر عام ہونے والی تصویر۔۔۔ فوٹو: ٹوئٹر
سوشل میڈیا پر عام ہونے والی تصویر۔۔۔ فوٹو: ٹوئٹر

نئی دہلی: امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ ہندوستان کے دوران دارالحکومت میں آورہ کتوں، سڑکوں پر گھومنے والی گاو ماتا (گائے) اور دیگر جانوروں کا خاتمہ کر دیا گیا تھا۔

حکومت نے نئی دہلی اور آگرہ کی خصوصی طور پر صفائی بھی کروائی مگر اس کے باوجود حکومت کے تمام حفاظتی انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ہندوستانی حکومت کے تمام حفاظتی انتظامات اس وقت مذاق کا نشانہ بنے جب اوباما ایوان صدر (راشٹر پتی بھون) میں گارڈ آف آنر کے لیے پہنچے تو سلامی لینے کے دوران ایک آوارہ کتا میدان میں آ گیا۔

اس کتے کی تصویریں سماجی ویب سائٹ پر وائرل ہو گئیں جبکہ ہندوستان کے لوگ حکومتی اقدامات کو مذاق کا نشانہ بنانے لگے۔

گارڈ آف آرنر کے دوران کتے کو سپاہیوں سے آگے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ باراک اوباما 3 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں، اس دورے میں دونوں ممالک میں سول جوہری معاہدے پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر کے نئی دہلی پہنچنے ہر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی خود اوباما کو خوش آمدید کہنے ائر پورٹ گئے تھے۔

تبصرے (4) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Jan 26, 2015 02:00am
اس کتے کو خود بھی نہیں پتا کہ وہ وی آئی پی ہوگیا ہے، اور یہ کہ وہ دنیا کے مشہور ترین کتوں میں آگیا ہے۔ میر خیال ہے کہ اگر اسے یہ سب بتانے کے لیے ڈھونڈنے کی کوشش بھی کی گئی تو وہ مشکل ہی سے ملے گا۔
Ram Jan 26, 2015 10:28am
ISI. respposible for this..ram
Sana Jan 26, 2015 09:45pm
بھارتی میڈیا کو آتنک وادی نہیں یاد آیا-
Rafiud Din Khalid Jan 27, 2015 06:38pm
ISI should be responsible of this :p