اوباما کی ہندوستانی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت

26 جنوری 2015
ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کا ایک منظر — فوتو:اے ایف پی
ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کا ایک منظر — فوتو:اے ایف پی
امریکی صدر باراک اوباما ہنودستان کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں موجود ہیں — فوٹو: رائٹرز
امریکی صدر باراک اوباما ہنودستان کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں موجود ہیں — فوٹو: رائٹرز

نئی دہلی: امریکی صدر براک اوباما نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی جس کے موقع پر نئی دہلی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

ہندوستان میں 1950 میں آئین کے نفاذ کی سالگرہ کے طور پر ہرسال یوم جمہویہ منایا جاتا ہے اور اس سال اس تقریب میں امریکی صدر براک اوباما کو بھی مدعو کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما، ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ہندوستانی وزرا اور دیگر غیرملکیوں نے مکمل تقریب ایک بلٹ پروف گلاس کے پیچھے سے دیکھی۔

تقریب میں ہندوستانی آرمی کے زیراستعمال ہتھیاروں کی نمائش کی گئی جب کہ فوج کے اہلکاروں کی پریڈ اور آرمی بینڈز کے مارچ بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔

مذکورہ پریڈ میں آرمی کے دستوں کے علاوہ ملک کے ثقافتی فلوٹس نے بھی حصہ لیا اور یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر ہندوستان کی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔

کشمیر میں یوم سیاہ

ادھر ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اور وادی میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کئی گئی جب کہ کشمیروں نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالیں۔

براک اوباما امریکا کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے کسی ملک کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی ہو۔ یہ ان کا ہندوستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد دوسرا دورہ ہے۔

امریکی صدر کی آمد پر دارلحکومت نئی دہلی میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت میں 15 ہزار کیمرے نصب اور ایک ہزار سے زائد اسنائپر شوٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔

اوباما نے سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کی وفات کے باعث اپنا دورہ ہندوستان مختصر کردیا ہے اور وہ 27 جنوری کو شاہ کی وفات پر تعزیت کے لیے سعودی عرب چلے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں