راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے باب کھل گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاسم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آرمی چیف نے دورے کے دوران چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کی۔

کمیونسٹ پارٹی کے رکن مینگ جیانزو نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو انفرادی سطح سے اونچا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظات ہیں۔

چینی رہنما یو زینگشینگ نے پاکستان کو سب سے قابل اعتماد دوست قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ چین کاساتھ دیا ہے، چینی عوامی اور حکومت بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر مدد کرے گی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ پاکستان ہر موقع پر چین کا دوست رہا ہے اور اس کا متبادل نہیں، دونوں ممالک ایک ہی کمیونٹی کا حصہ ہیں۔

جنرل راحیل شریف نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو عالمی طور پر ہورہی تبدیلیوں کو سمجھنا ہوگا جبکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مزید تعاون اور فوکس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے ہم منصب جنرل کی جیانگو سے پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹر میں اتوار کو ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے دوران خطے اور دفاعی امور زیر غور آئے جبکہ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں کے درمیان طویل مدتی دفاعی تعاون، سیکورٹی اور دہشت گردی کے حوالے سے مزید تعاون پر اتفاق ہوا جبکہ انٹیلیجنس شیئرنگ اور ٹریننگ کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

اتوار کو آرمی چیف کی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فین نے پاکستان اور چین کے درمیان پارٹنرشپ اور تعاون کو بہت مضبوط قرار دیا۔

انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ دہشت گردوں کو فیصلہ کن اور سخت دھچکہ ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Usman Jan 26, 2015 08:15pm
Pakistan should consider more indepth strategic ties with China after Obama's refusal to visit Pakistan and ignoring the enormous sacrifices Pakistani nation has given.