'ہندوستان، امریکا نیوکلیئر ڈیل خطے کیلئے نقصان دہ'

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2015
مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز—رائٹرز فائل فوٹو۔
مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز—رائٹرز فائل فوٹو۔

اسلام آباد: مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستان سلامتی کونسل میں کسی خصوصی مرتبے کا اہل نہیں ہے جبکہ امریکا اور ہندوستان کی نیوکلیئڑ ڈیل کے جنوبی ایشیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق سرتاج عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان امریکا سے توقع کرتا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے تنازع کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی اور ہندوستان سلامتی کونسل میں کسی خصوصی مرتبے کا اہل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ہندوستان معاہدوں میں پاکستان کا اہم کردار

انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان کو نیو کلیئر سپلائی گروپ کی رکنیت دینے سے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام ہو گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مشیر امور خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیو کلیئر سپلائی گروپ کی رکنیت کے لیے ہندوستان کی خواہش کا بھی جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جبکہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی نیت پہ شک کرنا نا مناسب ہے ۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کے عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں: اوباما کی ہندوستانی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان بین الاقوامی برادری میں سرفہرست شراکت دار ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان دو ہزار سات کے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے ۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی صدر اوباما اور ہندوستانی قیادت کے درمیان ہونے والے معاہدوں اور بیانات کا محتاط جائزہ لیا ہے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو باہر سے حمایت حاصل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں