گنج پن بننے والا ہے ماضی کا قصہ؟

01 فروری 2015
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

نیویارک : گنج پن تو ہر مرد کے لیے بھیانک خواب کی حیثیت رکھتا ہے مگر لگتا ہے کہ اب یہ ماضی کا قصہ بننے والا ہے۔

جی ہاں امریکی طبی ماہرین نے گنج پن کا علاج ڈھونڈ نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک خاص عمر میں ہر مرد کو ہی شیشہ دیکھتے ہوئے اپنے بالوں کی تعداد میں کمی پریشان کردیتی ہے اور دنیا بھر میں لگ بھگ 50 فیصد مردوں کو اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔

تاہم اب فلوریڈا کے اسٹینورڈ برننہم میڈیکل ریسرچ انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے دوران ماہرین نے انسانی اسٹیم سیلز کی مدد سے نئے بال اگانے کا کامیاب تجربہ کیا۔

اس سے پہلے بھی اس طرح کی کئی کوششیں کی گئی تھیں جو زیادہ کامیاب نہیں ہوسکیں۔

تاہم اسٹیم سیلز کے استعمال سے طبی ٹیم نے چوہوں پر اس کے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔

محقق الیکسی ترشکیک کے مطابق امید ہے کہ یہ طریقہ کار ہیئر ٹرانسپلانٹ کے مقابلے میں گنج پن پر قابو پانے میں زیادہ موثر ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان سے لامحدود مقدار میں اسٹیم سیلز حاصل کیے جاسکتے ہیں اور ان کو بالوں کو اگانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Raja Usman Feb 01, 2015 05:48pm
ڈان نیوز کی تحکیکاتی رپورٹ بہت مفید اور اگاہی فراہم کرتی ہیں