چکوال: بارش کے باعث ٹریفک حادثہ، 4 افراد ہلاک

01 مارچ 2015
حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔۔۔فائل فوٹو
حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔۔۔فائل فوٹو

چکوال:پنجاب کے شہر چکوال میں مسافر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جبکہ 10زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کا تلہ گنگ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی وین سے تصادم ہوا۔

وین تلہ گنگ سے بچ گنگ جا رہی تھی۔

بس سے تصادم میں وین میں سوار 4 افراد کی ہلاکت ہوئی۔

وین اور بس میں سوار 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو تحصیل اسپتال تلہ گینگ اور سٹی اسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق شدید بارش کے دوران بس پر ڈارئیور کا کنٹرول ختم ہو گیا تھا جس سے حآدثہ پیش آیا۔

بس کے ڈرائیور نے بریک لگائی مگر اس سے بس پھسل گئی اور وین سے جا ٹکرائی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں