عبیرہ قتل کیس: ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

اپ ڈیٹ 01 مارچ 2015
ملزمان کا 7 روزہ ریمانڈ دیا گیا ہے ۔۔۔ فوٹو: آئی این پی
ملزمان کا 7 روزہ ریمانڈ دیا گیا ہے ۔۔۔ فوٹو: آئی این پی

لاہور: عبیرہ قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزمہ عظمی عرف طوبی کا کہنا تھا کہ فاروق اور ذیشان نے قتل میں معاونت کی جبکہ دونوں ملزمان خود کو بے گناہ قرار دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : عبیرہ قتل کیس کی تفتیش میں تین قاتلوں کا تعین

لاہور پولیس نے ماڈل عبیرہ قتل کیس میں گرفتار ملزمہ عظمی راؤ عرف طوبی، فاروق اور ذیشان کو ضلع کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ بشری انور کے سامنے پیش کیا۔

پولیس نے ملزمان کے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے انہیں 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزمہ طوبی کا کہنا تھا کہ اسے ڈیپریشن میں ملزمان فاروق اور ذیشان سابق شوہر سے بدلہ لینے کا مشورہ دیتے تھے ۔

مزید پڑھیں : ماڈلنگ کیلئےگھر سے نکلنے والی طالبہ قتل

ملزمہ نے مزید کہا کہ انہوں نے مجھے زہر کی ایک بوتل بھی لا کر دی تھی۔

اس موقع پر ذیشان اور فاروق نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب میرٹ پر تحقیقات کروا کر انہیں انصاف فراہم کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں