لاہور: ماڈلنگ کے لیے گھر سے نکلنے والی طالبہ کو اپنی ہی دوست نے دھوکا دے کر قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر عبیرہ کو اس کی دوست طوبیٰ نے ماڈل بنانے کا جھانسہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوست پر بھروسہ کرکے اربیہ ساتھ چلی گئی جس کے بعد رات گئےعبیرہ کی لاش شیراکوٹ بس اسٹینڈ پر پڑے بیگ سے برآمد ہوئی۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اور خاتون یہ بیگ ٹرمینل پر چھوڑ کر بس میں سوار ہورہے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے مرکزی ملزمہ طوبیٰ کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب ملزمہ کی نشاندہی پر فوٹیج میں نظر آنے والے اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں