پاکستان کی ورلڈ کپ میں دوسری فتح

اپ ڈیٹ 04 مارچ 2015
phpEFCnao
phpEFCnao
حارث سہیل شاٹ کھیلتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
حارث سہیل شاٹ کھیلتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

نیپیر: پاکستان نے تحدہ عرب امارات کو 129 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ناصر جمشید ایک بار پھر ٹیم میں مشکلات کے بھنور میں پھنسا کر پویلین پہنچ گئے، انہوں نے صرف چار رنز بنائے۔

اس موقع پر احمد شہزاد اور حارث سہیل نے دوسری وکٹ کے لیے 160 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے پاکستان کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔ شہزاد 93 اور حارث 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وکٹیں گرنے کے باوجود مصباح الحق اور صہیب مقصود نے اسکور بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا، صۃیب نے آؤٹ ہونے سے قبل 45 رنز بنائے جبکہ مصباح الحق نے 65 رنز کی اننگ کھیلی۔

اختتامی اوورز میں عمر اکمل اور شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے 339 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا کر متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 340 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم شروع سے مشکلات کا شکار ہو گئی اور 25 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد یو اے ای نے ہدف کے تعاقب کے بجائے 50 اوورز کھیلنے کی حکمت عملی بنائی جو کامیاب رہی۔

خرم خان اور شیمان انور نے چوتھی وکٹ کے لیے 83 رنز جوڑے، خرم 45 اور شیمان 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یو اے ای کے بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کا جواں مردی سے سامنا کیا اور انہیں آل آؤٹ نہ کرنے دیا۔

مقررہ اوورز میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے 210 رنز بنائے اور اس طرح پاکستان نے 129 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کر لی۔

شاہد آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض دو دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ راحت علی اور صہیب مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

احمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس میچ میں بڑے مارجن سے فتح کے بعد پاکستان رن ریٹ بہتر ہو گیا ہے اور وہ اپنے گروپ میں ہندوستان، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے بعد پلے نمبر پر آ گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں