'موقع موقع' : انڈین کرکٹ بورڈ کیلئے مصیبت

28 مارچ 2015
اشتہار سے لیا گیا اسٹل شاٹ—۔
اشتہار سے لیا گیا اسٹل شاٹ—۔
اشتہار سے لیا گیا اسٹل شاٹ—۔
اشتہار سے لیا گیا اسٹل شاٹ—۔
اشتہار سے لیا گیا اسٹل شاٹ—۔
اشتہار سے لیا گیا اسٹل شاٹ—۔

ورلڈ کپ 2015 کے دوران پاکستان اور ہندوستان کے مابین میچ کے بارے میں وہ اشتہار تو سب نے ہی دیکھا ہوگا جس میں ایک پاکستانی خاندان ورلڈکپ میں پاکستان کی انڈیا سے جیت کی آس لیے سال ہا سال گزار دیتا ہے۔

ہندوستانی میڈیا پر نشر کیے جانے والے 'موقع موقع' کے اس طنزیہ اشتہار نے سوشل میڈیا پر تو تہلکہ مچایا ہی تھا، لیکن سیمی فائنل میں ہندوستان کی آسٹریلیا سے 95 رنز سے شکست کے بعد انڈین کرکٹ بورڈ کے دفتر میں بھی 'موقع موقع' نے خوب کھلبلی مچائی۔

ہندوستان کے مقامی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق اپنے پرسکون کمروں میں بیٹھے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ملازمین اس وقت ہل گئے جب جمعہ کو انھیں پاکستان اور بنگلہ دیش سے سیمی فائنل میں ہندوستانی شکست کا مذاق اڑاتی ہوئی تقریباً 200 فون کالز موصول ہوئیں۔

جیسے ہی انڈین کرکٹ بورڈ کا اسٹاف کوئی فون اٹھاتا، دوسری جانب سے آواز آتی: 'موقع موقع ! کیا ہوا موقعے کا'؟

ایک اسٹاف ممبر کے مطابق 'یہ پر جوش لوگ انڈیا کی شکست پر بہت خوش تھے اور انھوں نے اپنے مذاق کا نشانہ ہمیں بنایا، لیکن ایک حد کے بعد یہ مذاق ہمارے لیے پریشان کن ہوگیا۔ اگرچہ وہ اشتہار مشہور تھا لیکن مجھے امید نہیں تھی کہ اس کا خمیازہ ہمیں اس طرح سے بھگتنا پڑے گا'۔

مذکورہ اسٹاف ممبر نے مزید بتایا کہ 'کرکٹ بورڈ کا نمبر ویب سائٹ پر دیا گیا ہے ۔ جمعے کو شام 4 بجے سے کالز آنا شروع ہوگئیں، جس کے بعد انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیلیفون لائنیں منقطع کرنے کا فیصلہ کیا'۔

'ہم نے ٹیلیفون کمپنی سے ان نمبروں کو ٹریس کرنے کا کہا، جس کے ذریعے معلوم ہوا کہ زیادہ تر کالز بنگلہ دیش سے کی گئیں جبکہ بقیہ پاکستان سے'۔

اسٹاف رکن نے مزید بتایا کہ 'بی سی سی آئی کو زیادہ تر کالز میچوں کے شیڈول یا ٹکٹوں کی دستیابی کے حوالے سے آتی ہیں، تاہم یہ پہلی مرتبہ تھا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی 'خراب کارگردگی' کا مذاق اڑانے کے لیے ہمیں بیرون ملک سے کالز موصول ہوئیں'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں