لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت

28 مارچ 2015
لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن — اے ایف پی فائل فوٹو
لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن — اے ایف پی فائل فوٹو

کراچی : پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹرلیفٹ آرم اسپنر رضا حسن کا ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد ان پر دو سال کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

بائیس سالہ رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ جنوری میں کراچی میں ہونیوالے پینٹینگولر ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا۔

ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد رضا حسن کو آگا ہ کردیا گیا ہے اور ان پر دو سال کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

رضاحسن پاکستان کی جانب سے دس ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

رضا حسن نے دو ہزار بارہ میں سری لنکا میں ہونیوالے ورلڈٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

asim muhammad Mar 29, 2015 12:34am
We have to educate our player how to save from suspective drugs. we must save our players specially youngsters. we already loss big assets like amir salman asif. so please protect the players in all aspets.