پولیو ویکسین سے انکار، مدارس و اسکولوں کے خلاف کارروائی

31 مارچ 2015
حکومت پاکستان نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاوں کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے مدارس اور اسکولز کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے — فائل فوٹو
حکومت پاکستان نے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاوں کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے مدارس اور اسکولز کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں ایمرجنسی سیل کے رابطہ کار افسر ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاوں کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے مدارس اور اسکولز کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

عالمی ادارہ صحت 'یونیسف' اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے حکام کی موجودگی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سنگین قسم کی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور مہم کے دوران کسی بھی انتظامیہ خفلت کو براداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران ڈاکٹر سیف الرحمان نے اعلان کیا کہ جو مدارس اور اسکول انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن پلانے کے عمل میں مداخلت کرنا یا اسے روکنے کی کوشش کرنا جرم ہے اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت یونین کونسلز کے ان میڈیکل افسران پر بھی مقدمات قائم کرے گی جو بچوں کے گھر میں غیر موجودگی کے حوالے سے جعلی دستاویزات جمع کروائیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں