ریحام خان سے محبت کی 13 وجوہات

15 اپريل 2015
ریحام خان نے خود کو عمران خان کا مضبوط سپورٹر ثابت کیا ہے— فوٹو بلال خان
ریحام خان نے خود کو عمران خان کا مضبوط سپورٹر ثابت کیا ہے— فوٹو بلال خان

عمران خان نے جب گزشتہ اسلام آباد میں اپنے احتجاجی دھرنے میں ایک تقریر کے دوران اعلان کیا کہ وہ جلد احتجاج ختم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ دوبارہ شادی کرسکیں، اس دن سے ہی ہر کسی کے دل و دماغ میں بس ایک ہی بات چھائی ہوئی تھی کہ آخر عمران خان کی مستقبل کی بیوی کون ہوگی؟

ایک طرف مشہور اداکارہ میرا تھیں جنہوں نے بار بار مختلف طریقوں سے عمران خان کو شادی کی پیشکش کی، اور پھر نظر آئیں خوبصورت ریحام خان جو کہ ایک چینل ہوسٹ تھیں اور زیادہ موزوں امیدوار نظر آتی تھیں۔

آخر کار 8 جنوری 2015 کو بنی گالہ میں عمران خان اور ریحام خان نے نہایت سادگی کے ساتھ شادی کرلی اور ان سے منسلک تمام خبریں سچ ثابت ہوگئیں۔

ریحام خان کو شادی کے بعد کئی رکاوٹوں کو عبور کرنا پڑا، کیونکہ اس جوڑے کی شادی کی خبر کے بعد ہی فضاء میں ریحام کی سابقہ شادی، بی بی سی کیرئیر کی باتیں پھیلنے لگیں جبکہ یہ حیرت بھی ظاہر کی جانے لگی کہ آخر وہ کس طرح ناقابل تسخیر عمران خان کی اہلیہ کا کردار اپنا سکیں ، لیکن آہستہ آہستہ ریحام خان پاکستانی عوام کی پسندیدہ بھابی بن گئیں۔

ہم نے یہاں ایسی 13 باتوں کی فہرست مرتب کی ہے جس کی وجہ سے ریحام خان پاکستانیوں کی فیورٹ بن چکی ہیں۔

اگر پاکستانی کسی ایک چیز کو پسند کرتے ہیں تو وہ ایک 'اچھی بیوی' ہے اور ریحام خان نے اس کو بخوبی سمجھ لیا ہے۔ انہوں نے خود کو عمران خان کا مضبوط سپورٹر ثابت کیا ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے ہر حد تک گئی ہیں، بات ہو الطاف حسین کی یا عمران خان کے خلاف بولی جانے والی باتوں کی ریحام ہر حال میں عمران خان کا پورا ساتھ دیتی ہیں۔

انہوں نے عمران خان کا ہر طور طریقہ بھی فولو کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عمران خان سے بے حد پیار کرتی ہیں۔

ریحام خان نے بڑی ہی سادگی سے پاکستانی لباس بھی اپنا لیا جس سے ان کو پاکستان کی عوام کا ووٹ تو ضرور ملے گا۔ ریحام اب ڈوپٹے کے بغیر کہیں بھی نہیں جاتی اور اس لباس میں نہایت ہی خوبصورت اور سادہ نظر آتی ہیں۔

ریحام خان چاہے سیاست میں جتنی بھی سنجیدہ نظر آئیں، ان کے اندر اب بھی نوجوان لڑکیوں کی عادات پائی جاتی ہیں۔

ریحام خان کو بچوں سے بے حد محبت ہے۔

پاکستانیوں کو تو میٹھا بے حد پسند ہوتا ہے ٹھیک اسی طرح ریحام خان کو بھی میٹھا کھانا بہت اچھا لگتا ہے اور دنیا کو یہ بتانا بھی پسند کرتی ہیں کہ آج انہوں نے کس چیز سے منہ میٹھا کیا۔

ریحام خان بھی بجلی اور انٹرنیٹ مسائل پر پریشان ہوتی ہیں بالکل ہماری طرح۔

ریحام خان نے قوم کا وہ مستقل رویہ اپنا لیا ہے جو طاقت کے اظہارسے مکمل ہوتا ہے۔

ریحام خان اسی میڈیا سے جڑی رہی ہیں جو لوگوں کے معاملات کو اچھالتا ہے اور خود ان کی اپنی ذات بھی میڈیا میں تنازعات کی زد میں رہی لیکن وہ اس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار اس انداز سے کرتی ہیں۔

کرکٹ کا تو پورے پاکستان کو کتنا شوق ہے یہ ہم جانتے ہی ہیں اور ریحام خان بھی کرکٹ کی بہت بڑی فین ہیں۔

ریحام پرمزاح شخصیت رکھتی ہیں اور خود پر مذاق کا برا نہیں مناتیں۔

ریحام یقیناً ایک گھریلو خاتون ہیں اور کون سا پاکستانی ہے جو اس کی توثیق نہیں کرے گا؟

عمران خان اور ریحام خان ہر کام ایک ساتھ کرتے ہیں پھر چاہے وہ اخبار پڑھنا ہی کیوں نہ ہو۔

اور آخری وجہ یہ ہے کہ ریحام خان لوگوں کے دل جیتنا بخوبی جانتی ہیں، ان کو پتا ہے کہ انہیں کس وقت کیا کرنا ہے، ووٹرز کا ساتھ کیسے دینا ہے اور میڈیا کو ساتھ لے کر کیسے چلنا ہے۔

تو کیا عمران خان واقعی خوش قسمت نہیں ہیں؟

تبصرے (4) بند ہیں

Ali Aamir Apr 15, 2015 11:40pm
بہت خوب لکھا ہے۔ تحقیق پر مبارک باد قبول فرمائیں۔
Bilal Apr 16, 2015 11:32am
بہت خوب لکھا ہے۔ تحقیق پر مبارک باد قبول فرمائیں۔
fahad khan Apr 16, 2015 01:29pm
cuzn haiii mare reham khan me from panian haripur
شاہد خان Apr 16, 2015 03:32pm
بلکل بلا شک عمران خان صاحب خوش قسمت انسان ہے اور کیوں نہیں ہوگا کیونکہ ہمیشہ دوسروں کے لیے سوچتا ہے اور یہ ایک محاورہ ہے کہ دوسروں کا خیر مانگو الله تعالى تم کو خیر و عافیت میں رکھے گا اور جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور نبی کریم ص کے زیادہ تر بیوی طلاق شدہ تهی اللہ تعالیٰ اس جوڑی کو دنیا و آخرت میں خوشی عطا فرمائے آمین