16 سال بعد پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2015
بنگلہ دیشی باؤلر تسکین احمد وکٹ حاصل کرنے کے بعد ساتھی کھلاڑی کے ساتھ خوش کا اظہار کرتے ہوئے۔ اے پی فوٹو۔
بنگلہ دیشی باؤلر تسکین احمد وکٹ حاصل کرنے کے بعد ساتھی کھلاڑی کے ساتھ خوش کا اظہار کرتے ہوئے۔ اے پی فوٹو۔
بنگلہ دیشی باؤلر تسکین احمد وکٹ لینے کے بعد خوش کا اظہار کررہے ہیں—اے ایف پی۔
بنگلہ دیشی باؤلر تسکین احمد وکٹ لینے کے بعد خوش کا اظہار کررہے ہیں—اے ایف پی۔
مشفیق الرحیم نے 69 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ فوٹو اے ایف پی
مشفیق الرحیم نے 69 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ فوٹو اے ایف پی
سومیا سرکار 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
سومیا سرکار 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

میرپور: بنگلہ دیش نے پاکستانی ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں 79 رنز شے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

1999 کے ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب گرین شرٹس کو بنگلہ دیش شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان اظہر علی نے خراب فیلڈنگ کو شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی اننگز کے دوران کیچز ڈراپ کرنا شکست کی وجہ بنی۔

انہوں نے آئندہ آنے والے میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی امید کا اظہار کیا اور کہا کہ باؤلرز نے میچ میں غلطیاں کیں لیکن خامیوں پر قابو پالیں گے۔

ڈیبو کرنے والے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی اننگز میں اوپنرز نے ٹیم کو 53 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر سرفراز سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اسکور 59 تک پہنچا تو پاکستان کو اس وقت بڑا نقصانجب محمد حفیظ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد کپتان اظہر اور حارث سہیل نے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھالا دیا اور 20ویں اوور کے اختتام تک مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی۔

اظہر علی 72 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جن کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹیم کے اچھے آغاز کا فائدہ اٹھانے سے قاصر رہے۔

محمد رضوان نے 67 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ پاکستان کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے۔

حارث سہیل 51، فواد عالم 14، سعد نسیم صفر جبکہ وہاب ریاض 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی ٹیل بھی بنگلہ دیشی باؤلرز کا مقابلہ نہ کرسکے اور پوری پاکستانی ٹیم 46ویں اوور میں 250 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی اور تسکین احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 229 رنز کا مجموعہ بنایا۔

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگ کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اب تک پاکستانی باؤلنگ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں سومیا رن آؤٹ ہو گئے۔

وکٹ گرنے کے بعد اسکور بننے کی رفتار سست ہو گئی اور تمیم اور محمود اللہ رنز کے لیے تک و دو کرتے دکھائی دیے۔

اسی کوشش میں ایک بڑا شاٹ مارنے میں ناکامی پر محموداللہ راحت کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے پانچ رنز بنائے۔

اس کے بعد مشفیق الرحیم اور تمیم نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی پارٹ ٹائم باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور 32ویں اوور میں 150 رنز مکمل کر لیے۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور تمیم نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کر لی، یہ ان کی پاکستان کے خلاف پہلی سنچری ہے جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود مشفیق بھی اپنی ففٹی مکمل کر چکے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے ریکارڈ 178 رنز کی شراکت قائم کی، تمیم اقبال 245 کے مجموعی اسکور پر 132 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی وکٹ بنے۔

دوسرے اینڈ پر موجود مشفیق کی جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے 69 گیندوں پر سنچری مکمل کی، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایک روزہ میچ میں دو بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے سنچری مکمل کی۔

مشفیق 295 کے مجموعی اسکور پر 106 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر پویلین لوٹے۔

وہاب کے آخری اوور میں شبیر رحمان اور شکیب الحسن پویلین لوٹے لیکن اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم اسکور بورڈ پر 229 رنز کا مجموعہ سجا چکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے وہاب چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ اتوار کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Majid Apr 17, 2015 11:54pm
I do not understand why Pakistan went there ... there is nothing for Bangladesh to loos they are one of low end team they ask other team to come to their country they make pitches according to their own strength in result other t eam loose ... Pakistan still in re-building phase but our PCB run by peoples who only understand the language of money....
Israr Muhammad Khan Yousafzair Apr 18, 2015 12:10am
ٹیم نئی ھے نیا کپتان نئے کھلاڑی ھیں ٹیم سے اتنی زیادہ توقعات نہیں رکھنا چاہئے ٹیم ابھی تشکیل نو کے مرحلے میں ھے بنگلہ دیش کی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ھے انہوں نے کھیل کا معیار بلند کیا ھے اج کے میچ میں پانچویں باولر کے اوورں میں بہت زیادہ رنز بنے. سعید کے دس اوور میں 75 اور پانچویں باولر کے اوورز میں 80 رنز بنے جو کہ 155 رنز ھوئے جس کی وجہ سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی کمزور رہی. ٹیم کو فی الحال ایک اور سپنر کی ضرورت ھے یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے اکثر باؤلنگ بائیں ہاتھ کے سپن باولر ھیں جوکہ کامیاب رہے
javid Apr 18, 2015 07:49am
Pakistan ke cricket board ka samaj hi nahin aaraha hai .jisko khilaana hota hai usko khilaate hi nahin hien ye aamir ko dekho das baar select kiya das baar baahar nikaala
humair Apr 18, 2015 11:42am
No attacking captaincy.Jab wicket chaye thy tb Saad nasim Haris se over karwa kar Match ka kam tamam kar diya samjh nhi ata 5 bowler ku nhi khilaty