یمن:تصادم میں27اورفضائی حملوں میں52ہلاک

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2015
یمن میں صدر منصور پادی اور حوثی قبائل میں جاری لڑائی کے دوران جمعے کے روز 79 افراد ہلاک ہوگئے  — اے ایف پی فائل فوٹو
یمن میں صدر منصور پادی اور حوثی قبائل میں جاری لڑائی کے دوران جمعے کے روز 79 افراد ہلاک ہوگئے — اے ایف پی فائل فوٹو

عدن: یمن میں جاری کشیدگی کے دوران متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز یمن کے علاقے تیز میں مسلح تصادم کے دوران 27 افراد ہلاک جبکہ خلیجی ممالک میں شامل اتحادیوں کے فضائی حملوں میں 57 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یمن کا جنوب مغربی حصہ گذشتہ روز دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونجتا رہا جہاں صدر منصور ہادی اور حوثی قبائل کے درمیان مسلح تصادم جاری ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز بھی خلیجی اتحادی ممالک کی افواج کی جانب سے یمن کے تیسرے بڑے علاقے تیز میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج کے دستوں پر فضائی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

مقامی ہیلتھ چیف کا کہنا ہے کہ عدن میں جمعے سے جاری تصادم میں صدر ہادی کے 3 حماتیوں اور 3 خواتین سمیت 13شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ قبائلیوں کی جانب سے اسنائپر گنوں کے استعمال کے باعث 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہادی حمایتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدن کے شمال میں واقع دالیح شہر میں تصادم کے دوران 9 حوثی قبائلی ہلاک ہوئے ہیں۔

نجران میں لڑائی کے دوران ایک سعودی فوجی ہلاک

ادھر خلیجی اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈئر احمد العصیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغرب کے علاقے نجران میں مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک سعودی سپاہی ہلاک ہوگیا ہے۔

مذکورہ سعودی فوجی کی ہلاکت کے بعد خیلجی اتحادی ممالک کی جانب سے یمن کے حوثی قبائل کے خلاف 26 مارچ سے شروع ہونے والی فضائی کارروائی میں اب تک 7 سعودی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران اتحادیوں نے یمن پر 2 ہزار فضائی پروازیں کی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں