وزیراعظم نااہلی کیس: لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2015
وزیر اعظم نواز شریف—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
وزیر اعظم نواز شریف—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کیس سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ 1991 میں یہ درخواست دائر کی گئی اور آج تک اسی سماعت کے لیے لارجر بنچ نہیں بنایا جاسکا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف نے بینکوں سے قرضے لیے تاہم واپس نہیں کیے۔

ان کے مطابق نواز شریف نے اپنے اثاثے بھی چھپائے ہیں اس لیے انہیں عدالت تاحیات نااہل قرار دے۔

سماعت کے دوران مسٹر جسٹس عاشہ اے ملک پر مشتمل دورکنی بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعد قرار دیا کہ کیس حساس نوعیت کا ہے۔

انہوں نے کیس کے لیے لارجر بنچ بنانے کی درخواست کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک منطور احمد کو بجھوا دی ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق اب لارجر بینچ یہ فیصلہ کرے گا کہ یہ مقدمہ سماعت کے قابل ہے یا نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں