انگلینڈ سنسنی خیز لارڈ ز ٹیسٹ جیت گیا

25 مئ 2015
انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد۔ — اے ایف پی
انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد۔ — اے ایف پی

لندن: انگلینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 124 رنز سے شکست دے دی۔

لارڈز کےتاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 478 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ کو ستتر اوورز میں تین سو پینتالیس رنز کا ہدف ملا۔

تاہم انگلش باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت کیوی بیٹنگ لائن اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک – صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

مختصر سکور کارڈ

England: 389 (J Root 98, B Stokes 92, J Buttler 67, M Ali 58; T Boult 4-79, M Henry 4-93) and 478 (A Cook 162, B Stokes 101, J Root 84; T Boult 5-85)

New Zealand: 523 (K Williamson 132, M Guptill 70, R Taylor 62, BJ Watling 61 no, T Latham 59; S Broad 3-77, M Wood 3-93, M Ali 3-94) and 220 (C Anderson 67, BJ Watling 59; B Stokes 3-38, S Broad 3-50)

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں