'دشمن کھل کر ہم پر حملہ نہیں کرسکتا'

اپ ڈیٹ 29 مئ 2015
— اے پی پی فائل فوٹو
— اے پی پی فائل فوٹو

پشاور: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دشمن کھل کرہم پر حملہ نہیں کرسکتا اور وہ اسی لیے پراکسی وارکی مدد لے رہا ہے۔

شب قدرمیں ایف سی ہیڈکوارٹر میں ایف سی کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ جوانوں کی شمولیت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام ایف سی کی بنیادی ذمہ داری ہے اور پاس آؤٹ ہونے والوں کی جوانمردی ملکی دفاع کی ضمانت ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر ایف سی کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سب جانتے ہیں پاکستان میں ہونےوالی دہشت گردی میں کس کاہاتھ ہے۔

چوہدری نثار نے اس موقع پرسیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کے بعد سے ملک میں مان و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اسلام پُرامن مذہب ہے اور اس کے نام لیوا بچوں اور خواتین پر اور یہاں تک کہ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے کس طرح مسلمان کہلا سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں تشدد پھیلانے والوں کا مقابلہ کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں