ہولی وڈ کی کامیاب ترین فلم سیریز 'ہیری پوٹر' کی ایک اور اداکارہ افشاں آزاد نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر اپنی تصاویر شئیر کی جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

برطانوی افشاں نے فلم ہیری پوٹر میں پدمنی پاٹیل کا کردار ادا کیا تھا۔

اس کردار میں وہ پیری پوٹر کے ایک اور اہم اداکار رون ویزلی کے ساتھ ان کی ساتھی کے طور پر نظر آئی تھیں۔

فلم کے دوران افشاں صرف 16 برس کی تھیں البتہ اب وہ 27 برس کی ہوچکی ہیں اور انٹرنیٹ پر ان کی خوبصورت تصاویروں کے لوگ دیوانے ہورہے ہیں۔

افشاں کی تصاویر سے ایسا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ہولی وڈ کی مقبول کاردیشینز بہنوں سے ملتی جلتی نظر آرہی ہیں۔

جہاں سوشل میڈیا پر لوگ اس اداکارہ کے خوبصورتی کے چرچے کر رہے ہیں وہیں اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ صرف بڑی ہوئی ہیں اور کچھ نہیں۔

البتہ اداکارہ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر فولوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے کافی خوش ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں