ریتھک روشن مداحوں سے متاثر
بولی وڈ کے کامیاب اداکار اور بہترین ڈانسر ریتھک روشن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فولوورز کی تعداد 10 ملین ہوچکی ہے۔
حال ہی میں اداکار نے ٹوئٹر پر فولورز کی تعداد بڑھنے کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ٹویٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا وہ سب سے زیادہ اپنے پرستاروں سے متاثر ہیں اور انہوں نے اپنے تمام فولوورز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
|
اداکار نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم موئن جو ڈارو کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس کی تصاویر بھی انہوں نے ٹوئٹر پر شئیر کی۔
|
ریتھک روشن نے فروری 2010 میں ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا جس کے بعد ان کے فولوورز کی تعداد 2015 میں 10 ملین ہوچکی ہے۔ بولی وڈ کے مزید کامیاب اداکار ٹوئٹر پر موجود ہیں البتہ ریتھک کے فولوورز کی تعداد ابھی بہت کم ہے۔
ان اداکاروں میں امیتابھ بچن 15.5 ملین فولوورز، شاہ رخ خان 13.8 ملین فولوورز، سلمان خان 12.6 ملین فولوورز، اور عامر خان 13.3 ملین فولوورز کے ساتھ موجود ہیں۔
تبصرے (0) بند ہیں