حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں تاخیر

30 جون 2015
محمد حفیظ۔ فائل فوٹو اے ایف پی
محمد حفیظ۔ فائل فوٹو اے ایف پی

لاہور: پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ بروقت ہندوستانی ویزا موصول نہ ہونے کی وجہ سے آج کی تاریخ میں شیڈول بولنگ ایکشن ٹیسٹ نہیں دے پائیں گے۔

حفیظ کو 30 جون کو بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے چنئی روانہ ہونا تھا لیکن ان کا ویزا نہیں آیا جبکہ شام تک ویزا نہ آنے کی صوورت میں ٹیسٹ کا شیڈول مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کولمبو میں موجود پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو اب تک ہندوستان کی جانب سے محمد حفیظ کا ویزا موصول نہیں ہوا ہے تاہم مینجمنٹ پر امید ہے کہ شام تک ویزا جاری کردیا جائیگا جس کے بعد کل محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے بھیجا جاسکتا ہے۔

لیکن ویزا نہ آنے کی صورت میں حفیظ کے باؤلنگ ٹیسٹ کی تاریخ میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔

حفیظ کا بولنگ ایکشن سری لنکا کیخلاف گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

اگر حفیظ اپنا ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام ہوئے تو انہیں ایک سال تک بولنگ پر پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں