فیس بک کا ایک اور نیا فیچر

29 جولائ 2015
صارف کے فرینڈز اس کی پروفائل میں مختلف ٹیگز ایڈ کرسکیں گے— کریٹیو کامنز فوٹو
صارف کے فرینڈز اس کی پروفائل میں مختلف ٹیگز ایڈ کرسکیں گے— کریٹیو کامنز فوٹو

فیس بک نے ایک فیچر کی آزمائش شروع کردی جس میں کسی صارف کے فرینڈز اس کی پروفائل میں مختلف ٹیگز ایڈ کرسکیں گے۔

فیس بک اس وقت نیوزی لینڈ میں پروفائل ٹیگز کی آزمائش کررہی ہے یہ درحقیقت ایسے لیبلز ہیں جو آپ کی پروفائل پر آپ یا آپ کا کوئی دوست ایڈ کرکے بتانے کی کوشش کرتا ہے کہ آپ درحقیقت کیا ہیں یا کیا کام کرتے ہیں یا کس چیز میں مہارت رکھتے ہیں۔

اگر کوئی فرینڈ آپ کی پروفائل میں آپ کے لیے اسٹوڈنٹ، ڈیزائنر یا کسی اور چیز کا ٹیگ ایڈ کرتا ہے تو یہ فوری طور پر پبلک نہیں ہوتا بلکہ ایسا آپ کی منظوری کی صورت میں ہی ممکن ہے۔

فوٹو بشکریہ دی وریج
فوٹو بشکریہ دی وریج

ایسا ہی ایک فیچر سماجی رابطے کی ویب سائٹ لنکیڈن میں استعمال کیا جارہا ہے جس میں صارفین اپنی پروفائل میں صلاحیتوں کو ایڈ کرسکتے ہیں یا ان کے کنکشن اس کی سفارش کرسکتے ہیں۔

تاہم اسے وہاں اکثر مذاق کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ فیس بک پروفائل ٹیگز کا فیچر صارفین کے لیے عذاب بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

فیس بک کا اس حوالے سے موقف ہے کہ پروفائل ٹیگز کے ذریعے آپ اپنی شخصیت کا اظہار غیر رسمی طریقے سے کرسکتے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ آپ کے دوست بھی آپ کی شخصیت کے منفرد پہلو پروفائل میں ایڈ کرسکتے ہین جو آپ کو خاص بناتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں