نئی دہلی: ہندوستان کے وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی پنجاب کے ایک پولیس سٹیشن پر دھاوا بولنے اور سات افراد کو ہلاک کرنے والے تین مسلح حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔

راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ تینوں حملہ آور سرحد عبور کر کےریاست پنجاب میں داخل ہوئے اور پھر ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا۔

سنگھ نے حزب اختلاف کے شور شرابے میں بتایا کہ’ جی پی ایس ڈیٹا کے ابتدائی تجزیہ سے معلوم ہوا کہ دہشت گرد پاکستان سے آئے‘۔

’میں ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی‘۔

پیر کو ہونے والا یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب روس میں ایک کانفرنس کے موقع پر ایک گھنٹے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے دشوار تعلقات کے بہتر ہونے کی امید پیدا ہوئی ۔ تاہم، پھر متنازع کشمیر میں پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے حالیہ حملے کی ذمہ داری سیکیورٹی میں رہ جانے والی کمزوریوں کو ٹھہرایا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mohammad Ayub Khan Jul 30, 2015 07:34pm
sochey samjehy andaaz meyN MUDAKLET KAAR PAKİSTAN SEY KİYOn Kİ İNDİAN LOGON KO INDIAN MASAIL SEY KISIY AOR TAREEQEY SEY BEY KAHBAER NAHEYIN RAKHA JASAKTA AOR UN KI TAWAJOH BAT JAATIY HEY