میسی یوئیفا کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار

28 اگست 2015
لیونل میسی یوئیفا کے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے ساتھ۔ فوٹو رائٹرز
لیونل میسی یوئیفا کے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے ساتھ۔ فوٹو رائٹرز

پیرس: ارجنٹینا اور چیمپیئنز لیگ فاتح بارسلونا کے شہرہ آفاق اسٹار لیونل میسی نے یوئیفا کا سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

`

"Lionel Messi" - UEFA BEST PLAYER AWARD WINNER 󾌧󾌬

Posted by • Lionel Messi • on Thursday, August 27, 2015
`

ارجنٹینی اسٹار کو یہ ایوارڈ گزشتہ سیزن کے دوران اپنی لیگ ٹیم بارسلونا کیلئے چیمپیئنز لیگ، لا لیگا اور اسپینش کپ جیتنے پر دیا گیا۔

اس ایوارڈ کیلئے ان کا مقابلہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو اور بارسلونا کے کھلاڑی لوئس سواریز کے ساتھ تھا۔

28 سالہ فٹبالر نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں، میں اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ وہ اس میں حصے کے مستحق ہیں، ہر کسی کی طرح میں بھی اپنی یم پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہوں۔

`

Messi's goals vs Sevilla <3

Posted by • Lionel Messi • on Wednesday, August 12, 2015
`

یہ دوسرا موقع ہے کہ میسی نے یوئیفا کا ایوارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل 2010-2011 کے سیزن میں وہ یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

ادھر خواتین کے مقابلوں میں جرمنی کی سیسک کو یوئیفا کی بہترن خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

27 سالہ کھلاڑی کا اس ایوارڈ کیلئے فرانس کی اماندین ہنری اور ہم وطن ڈسینیفر ماروزسان سے مقابلہ تھا۔

گزشتہ ماہ ریٹارمنٹ کا اعلان کرنے والی ایف ایف سی فرینکفرٹ کی سیسی نے چیمپیئنز لیگ اور جرمن بنڈس لیگا میں سب سے زیادہ گول اسکور کے اپنی ٹیم کو دونوں ٹرافیا جتوائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کینیڈا میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ میں بھی سب سے زیادہ گول اسکور کر کے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں