حریت رہنماعلی گیلانی کا نوازشریف کو’خفیہ‘ خط

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2015
سید علی شاہ گیلانی۔ — فائل فوٹو
سید علی شاہ گیلانی۔ — فائل فوٹو

نئی دہلی: حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی شاہ گیلانی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ایک ’خفیہ ‘ خط لکھا ہے۔

بدھ کو مقامی میڈیا پر خفیہ خط کے حوالے سے قیاس آرئیاں ہوتی رہیں کہ آیا بزرگ کٹر سیاست دان گیلانی نے اسلام آباد کو انڈیا کے ساتھ مذاکرات میں تعطل سے باہر نکالنے کی پیش کش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، منگل کو حریت کانفرنس کے گیلانی دھڑے سے تعلق رکھنے والے تین رکنی وفد ایاز اکبر، پیر سیف اللہ اور الطاف احمد نے پاکستانی سفیر عبدالباسط سے ایک گھنٹہ ملاقات کی اور انہیں نواز شریف کیلئے خط دیا۔

حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ’ہم نے وزیر اعظم نواز شریف کیلئے گیلانی صاحب کا خط نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام تک پہنچا دیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہ خط خفیہ اور انتہائی اہم نوعیت کا ہے۔’ہائی کمیشن کے حکام نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ خط بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف تک پہنچا دیا جائے گا‘۔

خیال رہے کہ نئی دہلی میں قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر مذاکرات منسوخ کرنے کے بعد پہلی مرتبہ حریت ارکان نے پاکستانی سفیر سے ملاقات کی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں