طلبہ کی 'خودکشی' : مزید خطوط و ڈرائنگز برآمد

03 ستمبر 2015
خود کشی کا واقعہ پٹیل پاڑہ کے سرکاری اسکول میں پیش آیا—۔فوٹو/ آن لائن
خود کشی کا واقعہ پٹیل پاڑہ کے سرکاری اسکول میں پیش آیا—۔فوٹو/ آن لائن

کراچی: سولجر بازار کے علاقے پٹیل پاڑہ میں واقع ایک سرکاری اسکول میں منگل کو جان کی بازی ہارنے والے نوعمر طلبہ کے ہاتھ سے لکھے گئے خطوط اور ڈرائنگز کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور پولیس اس واقعے کی تفتیش خودکشی کے کیس کے حوالے سے کر رہی ہے.

خیال رہے کہ 16 سالہ نوروز نے رواں ہفتے منگل کو اسکول میں اپنی ہم جماعت 15 سالہ فاطمہ بشیر عرف صباء کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی ، خود کشی سے قبل دونوں نے خطوط بھی چھوڑے تھے کہ ان کے والدین ان کی شادی کے لیے راضی نہیں ہوں گے اس لیے وہ اپنی مرضی سے خود کشی کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:ساتھی طالبہ کے قتل کے بعد طالبعلم کی خود کشی

جمشید ٹاؤن کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اختر فاروق کے مطابق پولیس کو لڑکے کے اسکول بیگ میں سے ہاتھ سے لکھے ہوئے مزید خطوط اور کچھ ڈرائنگز ملی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے شدید محبت کرتے تھے.

لڑکی کا مبینہ خط
لڑکی کا مبینہ خط
لڑکے کا مبینہ خط
لڑکے کا مبینہ خط

ایس پی کے مطابق ان خطوط سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دونوں کم سن طلبہ نے خود کشی اچانک نہیں کی بلکہ اس کے لیے انہوں نے کئی دن پہلے سے منصوبہ بندی کی، ایک خط میں لڑکے نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ ایک خط سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کی ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی محض ایک سال ہی پرانی ہے، جبکہ لڑکے کے بیگ سے ملنے والی ایک ڈرائنگ میں اُس نے اپنے اور فاطمہ کے نمازِ جنازہ کی منظر کشی کی ہے.

لڑکے نے لڑکی کو پستول لانے کا کہا تھا
لڑکے نے لڑکی کو پستول لانے کا کہا تھا

خیال رہے کہ دو روز قبل ہی نوروز نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھ دیا تھا کہ 'میں کل مر جاؤں گا' (tomorrow I will die)، جبکہ نوروز نے فیس بک کی پرو فائل پر بھی ایک لڑکے اور لڑکی کی اجتماعی خود کشی کی تصویر لگارکھی تھی جس سے اس کے ارادے کی جانب نشاندہی ہورہی ہے.

دوسری جانب 15 سالہ فاطمہ عرف صبا کی فیس بک آئی ڈی پر واضح طور پر تحریر تھا کہ "میں نوروز سے محبت کرتی ہوں" (I love NavRoz).

تاہم فیس بک انتظامیہ کی جانب سے خود کشی کرنے والے 16 سالہ نوروز اور 15 سالہ فاطمہ کے فیس بک کے اکاؤنٹ بند کیے جاچکے ہیں.

ایس پی اختر فاروق کے مطابق لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے البتہ دونوں کے خاندان ان کی دوستی کو درست نہیں سمجھتے تھے، نوروز کا تعلق اسماعیلی برادری سے تھا جبکہ لڑکی کے اہلخانہ ہری پور ہزارہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اختر فاروق کے مطابق فائرنگ کے لیے استعمال ہونے والا پستول لڑکی اپنے ہمراہ لائی تھی، جو اُس نے لڑکے کے حوالے کردیا جبکہ طلبہ کے بیگ سے ملنے والے ایک خط میں بھی نوروز نے فاطمہ کو پستول لانے کا کہا تھا، پستول کا لائسنس بھی لڑکی کے والد کے نام پر ہے،جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا.

یہ بھی پڑھیں:کمسن طلبہ کی خود کشی: پستول لڑکی لائی تھی

ابتدائی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لڑکا اور لڑکی اپنے دیگر ہم جماعتوں میں زیادہ گھلتے ملتے نہیں تھے، اس کے ساتھ ساتھ انھیں کھیلوں میں بھی دلچسپی نہیں تھی جبکہ لڑکا پڑھائی میں بھی اچھا نہیں تھا.

تاہم ایس پی کے مطابق طلبہ کے اہلخانہ کے ابتدائی بیان کے مطابق دونوں نے اس اقدام سے پہلے کسی غیر معمولی رویے کا اظہار نہیں کیا، لڑکی کےاہلخانہ کے مطابق صبا نے رات کو کھانا کھانے سے انکار کرکے برگر کھانے پر اصرار کیا.

دوسری جانب اس بدقسمت واقعے کے بعد پٹیل پاڑہ کا یہ اسکول ،جہاں طلبہ زیرِ تعلیم تھے، بدھ کو بند رہا.

ضرور پڑھیں

تبصرے (12) بند ہیں

Nomi Sep 03, 2015 12:03pm
jin ko jana tha wo chalay gai lakin sochne ke baat ye hai ke jis tarah hamaray mulk pakistan me jis tarah ke mobile packeges hain is se har koi wakif hai, hakomat ko filfoor mobile ke ye packeges khatam karne chaiye, jis se awam ka paisa bhi bachay ga, time bhe aur tulba apni study kar sakay gay.
ijaz Hamid Sep 03, 2015 12:25pm
This incident shows that how much we are being far from our kids...parents do not create a co operative and trust worthy relation with their kids. just growing up and sending to school/colleges are not only responsibilities. parents must have friendly relation with kids.
ijaz Hamid Sep 03, 2015 12:26pm
in today's era where internet and cell phones are main culprits.... I implore all parents that pls pls pls keep your kids away from these monsters as much as you can. if very necessary then monitor them when they are using.
Libra Sep 03, 2015 12:27pm
The two kids looked likely to be psycho patients
ramza Sep 03, 2015 02:08pm
parents ko is ka kasoor war samjha jata haiagar woh pehle se unko control me rkhty toh aj un ky demagh me yeh khiyal na ata
Majid Ali Sep 03, 2015 04:42pm
You can not blame mobile phone for all this ... parents need to give time to kids and keep communication opened ... If you have good communication with kids they might share their problems with you ... It is not easy to understand kids what is in their mind the only way spend mreo time with kids and keep communication channel open and gain his/her trust... Nowadays bullying is common so if you gain your kids trust he/she will share his/her problem with you but key is parents need to give time to kids.
shazia Sep 03, 2015 04:54pm
@Nomi : آپ نے ایک معاملے کی جانب نشاندہی کی ہے جو اپنی جگہ بجا اور درست ہے لیکن موبائل پیکجز کو بند کر بھی دیا جائے تو اب اسمارٹ فونز اور وائی فائی انٹرنیٹ کی بدولت بھی میسجز اور فون کالز کی جا سکتی ہیں ۔ اصل غلطی ہماری ہے جو نوجوانی کی دہلیز پر بیٹھی اولاد کو صحیح اور غلط سمجھانے کے بجائے یا تو ان پر بہت زیادہ سختی کرتے ہیں یا پھر انتہائی آزادی دیتے ہیں۔ میری رائےمیں یہ واقعہ ہم سب کے لیے ایک لمحہٗ فکریہ ہے کہ ہم سوچیں اور سمجھیں کہ کس طرف جا رہے ہیں اور بہتر حکمتِ عملی اپنی اولادوں کی تربیت کے ضمن میں اپنائیں۔
asghar khan Sep 03, 2015 09:38pm
Sir asl masla ihlaq ka hota hain. Aap 15 , 20 sal pehly dramy ya filmo ka aj kl k dramo waghera say kry to frq wazih ho jaega. dosri hindostan ki filmon ki buhtat ny hmari nasl ko ihlaq k daery sy bahr nikala.
M. Safdar Sep 03, 2015 11:16pm
If you look at boy's third letter in which he ask her to bring gun, he also states her as his wife.
Imran Sep 04, 2015 01:00am
باہر سے ٹیکنالوجی تو آ گئی اور حکومت اس پر ٹیکس لگا کر خوب پیسے بھی بنا رہی ہے اس ٹیکنالوجی کے ساتھ جو سائیڈ آفیکٹ ہیں ان سے کون نمٹے گا
Rashid Mansoor Sep 04, 2015 08:56am
Mean ny Nauroz aor Fatima ki story parhi hy .waqiya qabil e afsos hay lakin is sy sabaq hasil karny ki bajay "MEDIA" par tafreh ky tor par tasheer ki ja rahi hay... jo khatoot dikhay gay hain mary khyal main wo jali hain andaz e tehrer dono khatot ka aik hi hy jo kisi ny likh kar in donon sy mansoob kar dya hy( maslan app ka lafz donon khatot mainsame andaz sy likha gaya hay isi tarha Fatima ky khat man "jan ty" aor Nauroz ky khat main "ho ny" ...yeh alfza alag koi aik fard hi likh sakta hy). jab ky nauroz ky katt main lead pencil sy likhi gai aakri sator uopar say mikhtalif andaz aor hand writing bhi alag hy. is main"ap" likha hay jab ky pehly dono larky larki ky khatot main "app" likha houa hy.....media is daramy ko band karay students ko kya targheeb di ja rahi hy y e bat barha charha kay?....waldain apny bachon par nazar karain khasosan larkion ko mobile ka gair zarori istamal na karny dia jay aor school man mobile ki mumaniat honi chahiyay. Khudara Electonic media hosh ky nakhun ly.agar is waqay ko yun hi barha charha kar rozana sunaya jata raha to khuda nakhwasta koi aor Nauroz aor Fatima yeh rasta na apna lain.
Shahid Sep 04, 2015 04:00pm
@ijaz Hamid Keeping children away from media, internet is almost impossible task these days; you cannot stop them from talking to their friends and class mates etc. But I think what we can do is to spend more time and quality time with children and educate them properly. Education is not only about course books, but teach them religious, moral, social values.