یہ پاکستانی ہدایتکار جامی کے لیے ایک اچھا سال ثابت ہوا ہے کیونکہ ان کی فلم مور کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

مگر جامی وقفہ لینے کے لیے تیار نہیں اسی لیے انہوں نے اپنی چوتھی فلم کی تیاری پر کام شروع کردیا جس کا اعلان انہوں نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔

فلم کا نام 'ہشت روچ' رکھا گیا ہے جو لیاری کے اوپر بنائی جارہی ہے جبکہ جامی اس پراجیکٹ پر کراچی یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

تاہم جامی کا کیمرہ ایک طرف تو اس پر کام کررہا ہے مگر ان کی ایک اور فلم ڈاﺅن ورڈ ڈاگز بھی آئندہ برس ریلیز ہونے والی ہے۔

یہ فلم کراچی کے اوپر بنائی گئی ہے جس کی کاسٹ میں جوشندر چگر، ساجد حسن، نیئر اعجاز اور علی شیخ شامل ہیں۔

یہ فلم نومبر 2012 سے زیرتکمیل ہے اور اس کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ جامی کا آپریشن 021 کو ڈائریکٹ کرنا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں