اب اینیمیٹڈ فیس بک پروفائل تصویر لگانا ممکن

اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2015
ابھی یہ فیچرز کیلیفورنیا اور برطانیہ میں متعارف کرائے گئے ہیں اور بتدریج اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا— کریٹیو کامنز فوٹو
ابھی یہ فیچرز کیلیفورنیا اور برطانیہ میں متعارف کرائے گئے ہیں اور بتدریج اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا— کریٹیو کامنز فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے صارفین کے لیے چند ایسے زبردست پروفائل فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں جو ان کے لیے اس سوشل میڈیا کے استعمال کا تجربہ نیا بنا دیں گے۔

جی ہاں فیس بک نے اپنے موبائل فون صارفین کے لیے جی آئی ایف فارمیٹ کی پروفائل تصویرلگانے یا ایک خاص وقت تک لگے رہنے والی عارضی پروفائل تصویر جیسے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

ان نئے فیچرز کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے اسمارٹ فون سے 7 سیکنڈ تک کا لوپنگ کلپ لے کر اسے پروفائل تصویر کے طور پر لگا سکتے ہیں جو اس وقت زندہ ہوجائے جب کوئی آپ کی پروفائل میں آئے گا (فیس بک نے اسے پروفائل ویڈیوز کا نام دیا ہے)۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے اپنے بلاگ پوسٹ میں اس حوالے سے بتایا کہ پروفائل ویڈیوز آپ کو اپنی شخصیت کا اظہار ایسے انداز سے کرنے کا موقع دیں گی جس کاتجربہ آپ پہلے نہیں ہوا ہوگا۔

اسی طرح صارفین اپنی پروفائل تصاویر کو ایک خاص مدت تک کے لیے بھی لگا سکتے ہیں جس کے بعد وہ خودکار طور پر تبدیل ہوجائے گی، اسے پروفائل پکچر ٹائمر بھی کہا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے اسمارٹ فون صارفین کے لیے پروفائل کے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی ہے اور اب وہ اس کے ٹاپ پر ایک جملے کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ پانچ ' فیچر فوٹوز' بھی لگا سکتے ہیں۔

اسی طرح اب پروفائل تصور موبائل فونز پر درمیان میں نظر آئے گی۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

ابھی یہ فیچرز کیلیفورنیا اور برطانیہ میں متعارف کرائے گئے ہیں اور بتدریج اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

فیس بک کے مطابق ابتدائی طور پر آئی فون کے صارفین ہی جی آئی ایف پروفائل تصاویر کو لگاسکیں گے جبکہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والوں کو کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔

اپنی پروفائل تصویر کو ویڈیو سے کیسے بدلیں؟

اگر آپ کے آئی فون پر یہ فیچر دستیاب ہو تو اینیمیٹڈ پروفائل تصور لگانے کے لیے پہلے فیس بک ایپ کھولیں اور پھر مور کے بٹن کو کلک کریں۔

سب سے پہلے چیز جو سامنے آئے گی وہ آپ کا نام ہوگا اب اپنی پروفائل پر کلک کریں اور پھر موجودہ پروفائل پکچر پر۔

کچھ لمحوں کے بعد مینیو سامنے آجائے گا جس میں آپشن ہوگا کہ ' Take a New Profile Video ' یا ' coming soon ' تو اگر پہلا آپشن ہو تو ایک مختصر سی ویڈیو ریکارڈ کریں یا پہلے سے موجود کوئی مختصر ویڈیو اپ لوڈ کردیں۔

بس آپ کی تصویر جی آئی ایف فارمیٹ پر ہوجائے گی اور دیکھنے والے حیران رہ جائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں