اسکائپ کا خفیہ فیچر

اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2015
اسکائپ کی مدد سے آپ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم دوستوں کو ایس ایم ایس ارسال کرسکتے ہیں— کریٹیو کامنز فوٹو
اسکائپ کی مدد سے آپ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم دوستوں کو ایس ایم ایس ارسال کرسکتے ہیں— کریٹیو کامنز فوٹو

مائیکروسافٹ کی اپلیکشن اسکائپ کے ساتھ آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں اور کی بورڈ کی مدد سے چند الفاظ تحریر کرکے انہیں موجیز، اموٹیکون، فائلز، ٹیکسٹ فارمیٹنگ اور دیگر فیچرز کے ساتھ دوستوں کو ارسال کرسکتے ہیں مگر اس میں ایک فیچر ایسا بھی چھپا ہے جس کا اثر افراد کو علم ہی نہیں۔

جی ہاں اسکائپ کی مدد سے آپ اپنے دوستوں اور گھروالوں کو انسٹنٹ میسجز تو ارسال کرتے ہی ہے مگر جب وہ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو تو پھر کیا کریں ؟ تو اس کا جواب اسکائپ ایس ایم ایس فیچر میں چھپا ہے۔

یہ وہ فیچر ہے جو اکثر اسکائپ صارفین کو معلوم ہی نہیں۔

اگر آپ اپنے کمپیوٹر سے اسکائپ استعمال کرتے ہوئے ایس ایم ایس بھیجنا چاہتے ہیں تو اپنے پاس ایڈ افراد کے موبائل نمبر ان کی اسکائپ پروفائل میں شامل کرلیں۔

اس کے لیے آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر اسکائپ کی سائٹ کھولیں اور کسی دوست کے آئیکون پر ماﺅس سے رائٹ کلک کریں اور اس کے بعد ویو پروفائل کے آپشن پر کلک کریں۔

اب اس پروفائل کے اسکائپ نام کے نیچے موبائل نمبر لکھ کر ایڈ کرکے سیو کا آپشن منتخب کرلیں۔

فوٹو بشکریہ اسکائپ
فوٹو بشکریہ اسکائپ

اس کے بعد آپ کو پیغامات ارسال کرنے کا طریقہ کار انسٹنٹ میسج سے تبدیل کرکے ایس ایم ایس کرنا ہوگا جو کہ آپ کے انسٹنٹ میسج باکس کے اوپر ہی ہوتا ہے۔

ایس ایم ایس منتخب کرنے پر آپ کے پیغام انسٹنٹ میسجز کی بجائے موبائل فون پر مختصر پیغام کی شکل میں ارسال ہونے لگے گے۔

فوٹو بشکریہ اسکائپ
فوٹو بشکریہ اسکائپ

اگر آپ کو کوئی دوست یا رشتے دار ایسا ہو جو اسکائپ استعمال نہ کرتا ہو تو بھی آپ اسے ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں جس کے لیے اسکائپ کی سائٹ اوپن کریں، پھر مینیو بار میں جاکر کانٹیکٹس اوپن کریں۔

اب ایڈ کانٹیکٹ کا آپشن منتخب کرکے دوست کا فون نمبر سیو کردیں۔

اب اوپن ہونے والی ونڈو میں اس کانٹیکٹ کا نام اور نمبر ڈالیں اور پھر ایڈ نمبر پر کلک کریں۔

ایک بار جب آپ کسی نمبر کو بطور کانٹیکٹ سیو کرلیں گے تو آپ دیگر کانٹیکٹس کی طرح اسے بھی آسانی سے ایس ایم ایس بھیج سکیں گے۔

تاہم خیال رہے کہ یہ فیچر اسی وقت استعمال کیا جاسکتا ہے جب آپ کے پاس اسکائپ کریڈٹ حاصل ہو۔

تبصرے (5) بند ہیں

Muhammad Ali Oct 04, 2015 09:56pm
You can't use this option without Skype Credit. Why you didn't mention it? Making people fool.
ABC Oct 04, 2015 10:39pm
Good
Farman Oct 04, 2015 10:47pm
salam..ye to sb ko pta hi,,jb skype ka option change krna ho to skyp credit ki zrorat hoti ,agr koye bnda credit charge krta hi to sky estmal krne ki kya zrorat, mobile ya dosre network bi chrge krte hi,acha ye hota k skyp audio,video aor IM ki tra free service hota,contct hota,, inform krne ka bhot shukryya,, Thanks Farman
Muhammad Naeem Oct 05, 2015 12:39am
You Need To buy skype credit to send sms...... what the rubish you upload......
meem Oct 05, 2015 12:46am
کیا آپ کو معلوم ھے کہ سکائپ کا ایک اور "خفیہ" آپشن بھی ھے جو آپ سنیں گے تو حیران رہ جائیں گے۔ آپ سکائپ سے اپنے ان دوستوں کو کال بھی کر سکتے ھیں جن کے پاس نہ انٹرنیٹ ھے اور نہ ھی سکائپ اپلیکشن۔ جی ھاں، ھے نا زبردست "خفیہ" آپشن۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بس اس کے لیے آپ کے پاس سکائپ "کریڈٹ" ھونا چاھئے۔ :P