تماشائیوں کی ہلڑ بازی بھی انڈیا کو ہار سے نہ بچا سکی

05 اکتوبر 2015
تماشائیوں کی ہلڑ بازی کے دوران کھیل رکنے پر ویرات کوہلی کا ایک انداز۔ — رائٹرز
تماشائیوں کی ہلڑ بازی کے دوران کھیل رکنے پر ویرات کوہلی کا ایک انداز۔ — رائٹرز

کٹک: جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان انڈیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی۔

پیر کو کٹک کے بارابتی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.1 اوورز میں صرف 92 پر ڈھیر ہو گئی۔

البے مورکل نے 3 انڈین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں جب جنوبی افریقہ کی آسان فتح صاف دکھائی دینے لگی تو مایوس تماشائیوں نے میدان میں پانی کی بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔

اس پر کھیل کو ایک گھنٹے کیلئے روکنا پڑا۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد مہمان ٹیم نے 17.1 اوور میں 4 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے جمعہ کو دھرم شالا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سات وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری مقابلہ جمعرات کو کولکتہ میں شیڈول ہے۔

دس ہفتوں پر مشتمل دورے میں جنوبی افریقہ اور انڈیا کے درمیان پانچ ون ڈے اور چار ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Imran Oct 06, 2015 05:18am
انڈیا کی ذہنیت سب کے سامنے آ گیئ ہے!!!!!
Muhammad Imran Arshid Oct 06, 2015 12:02pm
یہ انڈیا کی پرانی روایت ہے کہ ہار دیکھ کر رونا شروع کے دیتے ہیں۔ ماضی میں بھی ایسی کئی مثالیں موجودہ ہیں۔ لیکن انڈیا کے خلاف آئی سی سی نے کبھی کوئی کاروائی نہیں کی ۔ اسی طرح کا مسئلہ کسی پاکستانی ، بنگلہ دیشی ، سری لنکن یا ویسٹ انڈیز کے گراونڈ پر ہوتا تو آئی سی سی فورا ایکشن میں آ جاتی۔ لیکن کیونکہ معاملہ انڈیا کا ہے، اسلیئے آسی سی کو چپ لگی ہوئی ہے ۔