محمد عامر کی تباہ کن باؤلنگ جاری

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2015
محمد عامر۔ فائل فوٹو اے ایف پی
محمد عامر۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی: محمد عامر کی ایک بار پھر تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انٹر ڈپارٹمنٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کی پی آئی اے کے خلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔

اس وقت 27 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود سوئی سدرن کی ٹیم اگر فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ قائد اعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔

پیر کو سوئی سدرن نے 290 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی تو اپنی بقیہ دونوں وکٹیں صرف ایک رن کے اضافے پر گنوا بیٹھی۔

`

Mohammad Aamir 5 Wickets

Mohammed Amir Bowling Figures Againt PIA In First Innings :14.1 Overs - 34 Runs - 5 Wickets

Posted by Mohammad Amir on Monday, October 12, 2015
`

تاہم دن کا کھیل محمد عامر کے نام رہا جو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا کاٹنے کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے پرتول رہے ہیں۔

24 سالہ فاسٹ باؤلر نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 10.1 اوورز میں 34 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیتے ہوئے پی آئی اے کی ٹیم کو 140 رنز پر ٹھکانے لگا دیا اور صرف فیصل اقبال ایک ایسے بلے باز تھے جو عامر کی باؤلنگ کا مقابلہ کر سکے جنہوں نے ناقابل شکست 56 رنز کی باری کھیلی۔

عامر اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میچوں میں 9.53 کی اوسط سے 32 وکٹیں لے چکے ہیں۔

جب چار روزہ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سوئی سدرن نے دوسری اننگ میں چار وکٹ پر 148 رنز بنا کر اپنی مجموعی برتری 299 رنز کی کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں