• KHI: Sunny 13.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 8.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.7°C
  • KHI: Sunny 13.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 8.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.7°C

ہندوستانی فورسزکی فائرنگ سے6پاکستانی زخمی

شائع October 25, 2015

سیالکوٹ: ہندوستان کی جانب سے سیالکوٹ کے شکرگڑھ میں بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 6 پاکستانی زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے شکر گڑھ سیکٹر میں اتوار کی صبح بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں دو بے گناہ شہری زخمی ہوئے۔

ہندوستانی فورسز نے سیالکوٹ کے مکوال اور بورے چک کو نشانہ بنایا جس سے عبد الجبار اور عبدالستار نامی شہری زخمی ہوئے جبکہ رینجرز کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی۔

زخمیوں کو طبّی امداد کی غرض سے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سیالکوٹ منتقل کیا گیا۔

پاکستان کی رینجرز کی فائرنگ سے ہندوستانی فورسز نے شیلنگ بند کر دی البتہ تھورے وقفے کے بعد ایک بار پھر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ہندوستانی کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی شیلنگ کے نتیجے میں سیالکوٹ کے گاؤں کوٹھے چک کے مزید 4 افراد زخمی ہوئے۔

ان زخمیوں میں سے حید علی نامی زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال شکر گڑھ جبکہ 2 خواتین راشدہ اور حمید سمیت اشرف نامی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ناروال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہندوستانی فورسز نے دعویٰ کیا کہ پاکستان رینجرز نے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 14 چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی رینجرز کی گولہ باری اور فائرنگ سے سامبا سیکٹر میں دو افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ سے اتوار کے روز تک 3 دن میں شیلنگ سے 5 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی زخمی

خیال رہے کہ ہندوستان نے گذشتہ روز بھی شکر گڑھ سیکٹر میں ہی فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 2 ماہ قبل 28 اگست کو ہندوستانی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے علاقوں کندنپور، تھاتھی، میندروال، باجرہ گارہی اور سچیٹ گڑھ کے گاؤں پر مارٹر شیل فائر کئے گئے تھے، جس کی زد میں آکر 9 پاکستانی شہری ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2026
کارٹون : 1 جنوری 2026