• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Sunny 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Sunny 21.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.2°C

'پاکستان کا ہر شہری یکساں حقوق کا مالک '

شائع November 11, 2015

کراچی: وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے دورے کے موقع 'دیوالی' کی تقریب میں شرکت کی۔

ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر شہری یکساں حقوق کا مالک ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے میرا فرض ہے کہ ہر ایک کی مدد کروں، میں پاکستان میں رہنےوالے ہر شہری کا وزیراعظم ہوں۔

ہندو برادری سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قوم میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنا میرا مشن ہے، تمام مذاہب کے لوگ ہم آہنگی کو فروغ دیں، ظالم کے خلاف آپ کے ساتھ کھڑاہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر کراچی: بین المذاہب ہم آہنگی کی عمدہ مثال

نواز شریف نے مزید کہا کہ دیوالی کی خوشیوں میں سب کو شریک کرنا چاہیئے، رب خوشیاں بانٹنےوالوں سے راضی ہوتا ہے، ہولی کے تہوار پر مجھ پر بھی رنگ پھینکا جائے تو خوشی ہوگی۔

کراچی کے ایک روزہ دورے میں دیوالی کی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نوازشریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے مہران بیس روانہ ہوئے۔

خیال رہے کہ 1998 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں 25 لاکھ ہندو آباد ہیں

تبصرے (1) بند ہیں

حجاب خان اسلام آباد Nov 11, 2015 08:12pm
پاکستان کا ہر شہری یکساں حقوق کا حامل ہے، بشرط کہ وہ مسلم لیگ ن کا رکن یا اسکاحمایتی ہو۔۔۔۔وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان۔۔العروف طاہر لاہورتی

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025